پاکستان پیپلز پارٹی اپر چترال کے کارکنان کا ایک اہم میٹنگ زیر صدارت بزرگ رہنما شہاب الدین منعقد 

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)اتوار31دسمبر2017کو پاکستان پیپلز پارٹی اپر چترال کے کارکنان کا ایک اہم میٹنگ زیر صدارت بزرگ رہنما شہاب الدین منعقد ہوا۔جسمیں حالیہ تنظیم سازی کے بعد کے صورت حال پر غور کیا گیا،اجلاس میں شریک کارکنان نے ایک قرارداد کے ذریعے ایم پی اے سلیم خان کے کردار پر مایوسی اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی صوبائی لیڈر شپ چترال میں تنظیم سازی کی غرض سے چترال آیا تو سلیم خان دو الگ الگ تنظیم کا مطالبہ کرتے رہے اور جب عملدرآمد کا وقت آیا تو خود کو واحد تنظیم کے صدر کے طورپر منوایا۔جو کہ اپر چترال کے کارکنان کے ساتھ زیادتی ہے اور ناقابل قبول ہے۔قرارداد کے ذریعے کارکنان کی اکثریت نے حالیہ نوٹفیکیشن مسترد کیا جو کہ کارکنان کے مشورے کے بغیر نامزدگیاں کرکے جاری کیا گیا۔قرارداد کے ذریعے میٹنگ کے شرکاء نے مشترکہ طورپر مطالبہ کیا کہ پارٹی ہائی کمان حسب روایات ضلعی تنظیم کے کلیدی عہدوں میں سے صدارت کا عہدہ آپر چترال کو دی جائے۔بصورت دیگر پارٹی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے،جسکی تمام ترزمہ داری موجودہ ضلعی صدر پر عائد ہوگی۔میٹنگ کے آخر میں پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو اورصوبائی صدرپر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا گیا۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔