پیڈو پیسکو سے بجلی خرید کر اپر چترال کو دینے کا ایم پی اے بی بی فوزیہ کا دعویٰ درست نہیں۔نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ ترجمان مسلم لیگ (ن)

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع چترال کے پارٹی ترجمان نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ نے پی ٹی آئی کی ممبر صوبائی اسمبلی بی بی فوزیہ کے اس دعویٰ کو مسترد کیا ہے جسمیں کہا گیا ہے کہ محکمہ پیڈو پیسکو سے بجلی خرید کر اپر چترال کے صارفین کو گولین گول بجلی گھر سے بجلی دیگا۔اُنہوں نے کہاحقیقت یہ ہے کہ چترال میں منعقدہ قومی اسمبلی کے اسٹنڈنگ کمیٹی برائے توانائی وبجلی کی میٹنگ میں پیسکو کی طرف سے پیڈو کو آفر دی گئی تھی۔جسمیں کہا گیا تھا کہ گولین گول بجلی گھر سے پیڈو صارفین کو بجلی پیسکو دے گی۔جبکہ ٹرانسمیشن لائن اپر چترال میں پیڈو کا استعمال ہوگی۔پیسکوحکام کا مزید کہنا تھا۔صارفین کو جس قیمت میں فی یونٹ بجلی دی جائے گی۔اُس میں پیڈو کا کتنا حصہ ہوگا۔اور پیسکو کے حصہ میں کتنی رقم آئے گی۔نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ نے کہا کہ پیڈو اور پیسکو کا باہمی معاہدہ اس پر طے ہونا ہے۔نیازی اے نیازی ایڈوکیٹ نے کہ کہ اسٹنڈنگ کمیٹی کے اجلاس میں پی ٹی آئی کے ضلعی صدر عبداللطیف خود بھی موجودتھے۔یہ تمام باتیں اُن کے سامنے ہوئے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ خاتون ایم پی اے کا پشاور میں بیٹھ کر بیان داغ دینا سیاسی دکان چمکانے کی مترادف ہے۔نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ نے کہا کہ ممبر قومی اسمبلی شہزادہ افتخار الدین نے اجلاس میں جس ہوم ورک کے ساتھ اور دلائل سے چترال کے بجلی کے تمام مسائل کے بارے میں اسٹنڈنگ کمیٹی اور متعلقہ اداروں کے سامنے اپنا مقدمہ رکھا۔اس کے بعد مزید سیاست بازی کی کوئی گنجائش نہیں رہی۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔