تازہ ترین

جغو ر پُل کے قریب ایک کار نمبر این 1313 تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر سڑک سے نیچے کھائی میں جا گری ۔ کار میں سوار افراد معجزانہ طور پر محفوظ

چترال ( محکم الدین ) چترال کے مقام جغو ر پُل کے قریب ایک کار نمبر این 1313 جسے ڈرائیور رحمت علی چلا رہا تھا، تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر سڑک سے نیچے کھائی میں جا گری ۔ جس سے کار کو نقصان پہنچا جبکہ کار میں سوار افراد معجزانہ طور پر بچ گئے ۔ حادثے میں مخالف سمت سے آنے والے موٹر سائیکل سوار کو معمولی چوٹیں آئیں ، اور موٹرسائیکل کو نقصان پہنچا ۔ درائیور مذکور نے خود میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ۔ کہ چڑھائی پر کار سپیڈ میں تھی ۔ کہ سامنے سے موٹر سائیکل آیا ۔ جسے بچانے کی کوشش کرتے ہوئے وہ کھائی میں گر گئے ۔ لیکن کوئی بھی مسافر زخمی نہیں ہوا ۔ کار کو بعد آزان نکال لیا گیا ۔ چترال میں خراب اور تنگ سڑکوں کی وجہ سے حادثات معمول بن گئے ہیں ۔ عوامی حلقوں نے حکومت اور این ایچ اے حکام سے مطالبہ کیا ہے ۔ کہ چترال پشاور مین روڈ جو انتہائی طور پر خستہ حالی کا شکار ہو چکا ہے ۔ اُس کی مرمت کی جائے ۔ تاکہ حادثات کو کم کیا جا سکے ۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔