تازہ ترین

چترال پولیس نےخواتین اور بچوں کے حقوق کی حفاظت اوران کے خلاف جرائم کی روک تھام کے لئے امدادی مرکز برائے خواتین وبچے قائم کردیا

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)خیبر پختونخواہ میں پہلی دفعہ چترال پولیس نے خواتین اور بچوں کے حقوق کی حفاظت اوران کے خلاف جرائم کی روک تھام کے لئے امدادی مرکز برائے خواتین وبچے قائم کردیا ہے-
اس سنٹر کے قیام میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ,سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ, ایس آر ایس پی اورخواتین ممبران ڈسٹرکٹ کونسل چترال کی مشاورت اور مدد شامل ہے- چترال پولیس اسٹیشن سے متصل اس سنٹر میں صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک لیڈی پولیس افسران موجود ہوتے ہیں جن کو مندرجہ ذیل مسائل اور جرائم کے بارے میں رپورٹ کی جاسکتی ہے:-
1- جنسی تشدد
2- گھریلو تشدد
3- ہراساں کیا جانا
4- گمشدگی
5- زبردستی کی شادی
6- کم عمری کی شادی
7- مزدوری بالجبر
اسکے علاوہ وہ خواتین و بچے جنہیں قانونی مشورے اور مدد کی ضرورت ہو, ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے تعاون سے ان کو مفت قانونی مشورہ اور مدد بھی مہیا کی جائے گی-
مزید معلومات کے لئے آپ چترال پولیس ویمن ایند چلڈرن سپورٹ سنٹر کا وزٹ کرسکتے ہیں یا مندرجہ ذیل فون نمبر پر رابطہ کر سکتے ہیں:-
انچارچ ویمن ایند چلڈرن سپورٹ سنٹر نمبر : 03450990054
نیز ڈی پی او چترال کے ذاتی موبائل نمبر 03461119337 پر SMS بھی کر سکتے ہیں-

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔