تازہ ترین

اسلام میں عورت کو تجارت اور کاروبار کرنے کا مکمل حق حاصل ہے۔نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)انسانی حقوق کے علمبردار نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ نےایک اخباری بیان میں بعض سیاسی لیڈروں کی طرف سے چترال شہر میں خواتین کے لئے مخصوص’’خواتین تجارتی مارکیٹ‘‘کے قیام کی مخالفت پر تشویش کا اظہا رکیا ہے۔اوراُسے بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ خواتین جہاں چاہئے اپنی مرضی کے قانونی تجارت اور کاروبار کرسکتی ہیں۔اگر چترال شہر میں کسی خاص مخصوص جگہے کوخواتین کے لئے تجارتی مرکز کے طورپر مختص کیا گیا ہے تو اس میں کونسا کام غیر شرعی ہے۔نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ نے کہا کہ جب خواتین ملازمت کرسکتی ہیں،قومی ،صوبائی اسمبلی یا ڈسٹرکٹ اسمبلی میں بیٹھ کر نمائندگی کرسکتی ہیں تو وہ کاروبار کیوں نہیں کرسکتی۔اُنہوں نے کہا کہ چترالی ماؤں بہنوں پر بد اعتمادی کا اظہاردرحقیقت ان لوگوں کی تنگ نظری کی علامت ہے اور یہ سیاسی پوائنٹ سکورینگ کی ناکام کوشش ہے۔
زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔