چترال لوئر

دروش میں نوجوان نےخود پر پستول سے فائر کرکے خودکشی کرلی

چترال ( نمائندہ چترال ایکسپریس ) دروش کے گاؤں کلدام سے تعلق رکھنے والے نوجوان مقصود احمد ولد فضل محمد نے اپنے گھر کے کمرے میں خود پر پستول سے فائر کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کردیاجبکہ چوبیس گھنٹوں کےاندر چترال میں خودکشی کا یہ دوسراواقعہ ہے۔ چترال پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ خودکشی کرنے والے نوجوان کی عمر 26سال ہے جوکہ کئی سالوں سے ذہنی مریض تھا جبکہ پولیس نے ضابطہ فوجداری کے دفعہ 174کے تحت انکوائری کررہی ہے۔ اس سے ایک دن قبل اتوار کے روز تورکھو میں ریچ کے مقام پر بھی ایک نوجوان نے خودکشی کی تھی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى