بروز اور یوسی ایو ن کو بجلی سے محروم رکھنے کی صورت میں 6 مارچ کےبعد چترال دیرروڈ پرشدیداحتجاج ,بھوک ہڑتالی کیمپ اور دیر چترال روڈکو بلا ک کیا جائے گا۔مولانا عبدالاکبر چترالی

پشاور(نمائندہ چترال ایکسپریس) امید وار برائے قومی اسمبلی چترال ون مولانا عبد الاکبر چترالی نے گولین گول ہائیڈل پاور سے یو سی بروز اور یوسی ایون کو بجلی کی نعمت سے یکسر محروم رکھنے پر اپنے ردّ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ واپڈا گولین گول بجلی گھر سے بلا تاخیر یو سی بروز اور ایون کو بجلی فراہم کرے اگر 5 مارچ 2018  تک مذکورہ دونوں یو سیز کو بجلی فراہم نہ کی گئی تو ہم اپنا آئینی و جمہوری حق استعمال کرتے ہوئے ہر وہ راستہ اختیا ر کریں گے جس کے ذریعہ محکمہ واپڈا سے اپنا حق حا صل کر سکیں۔اُنہوں نے کہا کہ یہ کہاں کا انصاف ہے کہ گرِڈ سٹیشن بروز میں ہو اور 146 میگا واٹ بجلی نیشنل گرڈ اسٹیشن تک پہنچائے اور یہ بجلی پہنچانے کیلئے یو سی بروز اور یو سی اَیون کی زرخیز زمینیں استعمال ہو ں اور پھر انہی دونوں یو سیز کو بجلی کی نعمت سے محروم کر دیا جائے یہ ظلم نہ ہم مانتے ہیں اور نہ ہی کسی صورت برداشت کریں گے اگر مرکزی حکومت اور محکمہ ءِ واپڈا نے غفلت اور لا پرواہی سے کام لینا اسی طرح جاری رکھا تو 6 مارچ 2018 کے بعد چترال دیر روڈ پر شدید احتجاج کے ساتھ ساتھ بھوک ہڑتالی کیمپ اور دیر چترال روڈکو بلا ک بھی کیا جائے گا اگر امن و امان کا کوئی مسئلہ پیدا ہوا تو اس کی تمام تر ذمہ داری وفاقی حکومت اور واپڈا پر عائد ہو گی

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔