تازہ ترین

جذباتی چکنی چپڑی مشوروں پر اسی طرح خان صاحب عمل پیرارہے تو یہ نادان دوست خان صاحب کو جوتےمرواکردم لیںگے۔عنایت اللہ اسیر

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)سماجی کارکن عنایت اللہ اسیر نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہمجھے امید ھے کہ جوتے کے بدلے ( ن) لیگ والے پھول پھینکر اپنے بڑے پن اور اس پیارے ملک سے اپنے پیار محبت اور اس ملک کی سیاست کو غلت روایات سے بچایینگے
ورنہ اس ملک میں مہذب افراد کا سیاست میں رھنا مشکل ھوجایگا
ھمارے محترم شیخ صاحب کا اس غلت انداز سیاست پر شاباشی دینا خود اس پر جوتا پھنکنے کا سبب ھوگا جو کوی مشکل کام نہیں مگر میں درد مندانہ اپیل کرتا ھوں کہ خدارا اس گندی سیاست سے اس پیارے ملک کو بچاییں اور یہ صرف صبر اور برای کے بدلے برای نہ کرنے سے ممکن ھوگا پاکستان کے خالق جماعت ھونے کے ناطے کسی جذباتی نوجوان کے حرکت کا جواب جذباتی انداز میں اسی کی زبان مین دینا مشکل نہیں مگر معاف کرنا مسلم لیگ (ن) کے لیے عزت کا سبب ھوگا ورنہ PTI اور ( ن) لیگ میں فرق کرنا مشکل ھو جاییگا اور ھمارے سیاسی جلسے کے اسٹیج پر جوتوں کی برسات شروغ ھو جایگی یہ عمل اگے بڑ کر مکوں,لاتوں,اور ھتیاروں کے استعمال تک جایگا جو تمام پو لیٹکل ورکز کے لیے بہت خطرناک اور اس ملک کے گلی کوچون کے امن کو برباد کرکے رک دیگا لہذہ PTI کے بڑوں کا اس قبیح حرکت کی مذمت کرنا خود ان ہی کے لیے بہتر ھوگا ورنہ شیخ صاحب کے جذبات میں بہ کر اسمبلی پر لغنت بیجنے سے خان صاحب کو جو زک پہنچا ھے یہ عمل اس سے ذیادہ نقصان کا سبب ھوگا
اس موذی مرض سے قوم کو بچانے اور اپنی عزت بچانے کا واحد راستہ مسلم لیگ کے قایدین کا صبر و تحمل اور اپنے کارکنان کو واضح طور اعلان کرکے اس قسم کی حرکت سے سختی سے منع کرنا خاص کر مریم صاحبہ کو اس سلسلے میں اپنی جذبات کو کنٹرول کرنا خود اس کی بڑے پن کا ثبوت ھوگا اور ( ن) لیگ کے تمام ورکرز ان کی اپیل پر اس قبیح حرکت سے باز رھیں گے ورنہ جوتے مارنے جیسا چھوٹا کام پارٹی کا دوشمن بھی کرسکتا ھے
اگر میرے پرانے لیڈر جس کا میں 1998 کے پہلے پی ٹی آئی کےالیکشن میں صوبائی اسمبلی کا چترال سےاُمید وار تھا اور اس کے ارد گرد گومنے والے اس وقت میرے مخالفین کے لیے کام کر رھے تھے اج خان صاحب کے ساتھ رہ کر اس کو قومی لیڈر کی حیثیت سے بہت دورنکال دیا ہےاور جسے بعض,کینہ,حسد,دوشمنی کےراستے پر ڈال دیا ھے اگر ان کے جذباتی چکنی چپڑی مشوروں پر اسی طرح خان صاحب عمل پیرا رہے تو یہ نادان دوست خان صاحب کو جوتے مرواکر دم لیں گے لہذہ خان صاحب کا اس قبیح حرکت کی بھر پور مزمت اور اس بے ادب اور شرافت کی سیاست کے دشمن کو پی ٹی آئی جیسے قومی پارٹی کی رکنیت سے نکالنا ہی اس ملک کے ہمارے تمام سیاسی قائیدین کو اس گندی حرکت سے بچا سکتا ہے بلٹ پروف کا رواج تو ہے ہی اب ھلمٹ بھی ضروری ھو جایگا ( پھر نہ کہنا ھمیں خبر نہ ہوئی)

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔