تحصیلدار مستوج کاہرچین اور بروک بازار میں اچانک چیکنگ ،نرخ نامے پر عملدرآمد نہ کرنے اور ایکسپائرڈ اشیاء فروخت کرنے پر دوکانداروں پر بھاری جرمانہ عاید کیا

اپرچترال لاسپور(نمائندہ چترال ایکسپریس) تحصیلدار مستوج نورالدین نے ایس۔ایچ۔او لاسپورقربان علی، حوالدار لیویز فورس عبدالرحمن شاہ اور پولیس جوانون کے ہمراہ گزشتہ روز ہرچین اور بروک بازار میں اچانک چیکنگ کے دوران بھاری تعداد میں دوکانداروں پر بھاری جرمانہ عاید کیا۔ تفصیلات کے مطابق ہرچین، بروک بازار میں ادویات، غیر معیاری چیپس، گھی، پرانے گوشت، ایکسپائرڈ ملک پیک (دودھ) ناقص صفائی اور سرکاری نرخ نامے پر عمل درامد نہ کرنے والے کئی دوکانداروں کو جرمانہ کیا گیا۔ چھاپے کے دوران انہوں نے مختلف دوکانوں کا معاینہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ناقص صفائی اور غیر معیاری اشیا ء فروخت کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔ اور متعدد دوکانداروں سے غیر معیاری اشیا ضبط کرکے قبضے میں لے لی۔ انہوں نے دوکانداروں کو سختی سے ہدایت کی کہ غیر معیاری اشیا اورایکسپائرڈاشیا فروخت کرنے سے باز رہے۔ قانون کے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائیگی۔
عوامی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ کا اورتحصیلدارمستوج نورالدین کی طرف سے بازار چیکینگ، غیر معیاری اشیا فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروایوں کو اطمینان بخش قرار دیتے ہوئے اسکی تعریف کی ہے۔ اور مطالبہ کیا ہے کہ یہ سلسلہ مستقبل بنیادوں پر چلایا جائے۔ تاکہ قانون شکن عناصرپر قانون کی عملداری یقینی ہو۔ اور ساتھ ہی ضلعی انتظامیہ کی اس اقدام کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔