پروگرام فار پاورٹی ریڈکشن کے تحت ایون یوسی کے لیے صحت عامہ سے متعلق چترال میں روانڈ ٹیبل کانفرنس کا انعقاد

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) کیلاش کمیونٹی کی ثقافت نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں ایک الگ مقام کے حامل ہے۔ اسی ثقافت کو تحفظ دینے اور تینوں وادیوں(بمبوریت، رمبور اور بریر) کے باشندوں کو بہتر صحت کے سہولیات بہم پہنچانے کے لیے مختلف ادوار میں کئی حکومتی اور غیر حکومتی اداروں  نےبڑھ چڑھ کر حصہ لیتے رہے ہیں۔

گذشتہ دنوں چترال کے ایک مقامی ہوٹل میں اے کے آر ایس پی کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ ڈیویلپمنٹ راونڈ ٹیبل کا انعقاد کیا گیا جس میں گورنمنٹ ہیلتھ دیپارٹمنٹ کے ڈاکٹر فیاض علی رومی، محمد رفیق، کیلاش بشالینی مینجمنٹ کمیٹی کے ممبران،  کمیونٹی ارگنائزیشن کے ممبران، اے کے آر ایس پی ۔پی پی آر پراجیکٹ مینجر محمد یونس خان ، ہیلتھ آفیسر اظہر اللہ،  چئیرمین اے وی ڈی پی رحمت الہی، اے کے ایچ ایس پی کے منیجر کلینکل ہیلتھ سروسزقادر النساء اور گورنمنٹ ہیلتھ سنٹرکے انچارج نے شرکت کی۔ پروگرام کا ایجنڈا یوسی ایون اور کیلاش وادیوں میں صحت عامہ میں آنے والے مسائل  اور ان سے نمٹنے کے حوالے سے لائحہ طے کرنا تھا۔ پروگرام میں کیلاش خواتین نے بشالینی میں موجود صحت کے مسائل اور مشکلات  زیر بحث لائیں۔ پراجیکٹ مینجر نے پروگرام کے حوالے سے بریفنگ دی اور پراجیکٹ میں تکمیل شدہ کاموں کی تفصیل بیان کی۔ انہوں نے اس پراجیکٹ میں ایل ایچ ویز ، ایم ٹیز ، گورنمنٹ ہیلتھ فیسلٹیز  کی تعمیر ومرمت کے ساتھ ساتھ فراہم کیے گئے میڈیکل کے دوسرے سامان اور بشالینی میں فراہم کردہ سامان اورکمیونٹی  ٹریننگز کا   تذکرہ کیا۔انہوں نے کہا کہ صحت کے حوالے اگاہی پھیلانے کے لیے کمیونٹی ریسورس پرسنز کے ذریعے 4000 گھرانے کے سطح پر سیشنز کا انعقاد کیا گیا۔  کیلاش وادیوں میں بنائے گئے پبلک لیٹرین کا تذکرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان لیٹرین کی تعداد 40 کے قریب ہے اور ان  ٹوائلیٹس میں معذروں کے ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے مزید بہتری لائی جارہی ہے۔

Bashalani at Anish After Renovation
Bashalani at Anish Before Renovation

ڈاکٹر فیاض رومی نے اداروں کے درمیان کوآرڈینشن پر زور دیا اور حکومتی اداروں کی جانب سے ہر ممکن تعاون کو یقین دہانی کرائی جبکہ اے وی ڈی پی کے چئیرمین نے دیہی ترقی میں اے کے آر ایس پی کے کردار کو سراہا۔

آخر میں ہیلتھ آفیسر اظہر اللہ نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور پروگرام اس اعلامیے کے ساتھ احتتام پذیر ہو ا کہ اے کے آر ایس پی حکومتی اداروں کے ساتھ ملکر صحت کے شعبے میں مزید کام کرے گا اور  ایون ، بمبوریت، رمبور اور بریر میں حکومت اٹلی کے فنڈسے  چلنے والی اس پروجیکٹ (پی پی آر) جس میں پاکستان غربت مکاؤ فنڈ کی تعاون بھی شامل ہے مزید LHVs اور دوسرے صحت کے نمائندوں کو تربیت کے ساتھ ساتھ کمیونٹی ہیلتھ سیشنز  برائے اگاہی کا انعقاد اور انفراسٹرکچر میں بھی بہتری لاتا رہے گا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔