تازہ ترین

چترال کے مختلف علاقوں میں پہاڑی تودہ گرنے سے دو افراد جاں بحق ایک زخمی

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) چترال کے طول و عرض میں گزشتہ دن سے جاری بارشوں اور بالائی علاقوں و پہاڑوں پر برف باری کے نتیجے میں چترال کے مختلف علاقوں میں دوافراد جاں بحق اورایک زخمی ہو گئے ۔ پہلا واقعہ چترال ٹاؤن کے گولدور گاؤں میں پیش آیا جہاں اسلام الدین نامی رہائشی کے گھر پر پہاڑی پتھر لگنے سے گھر میں موجود انکی20 سالہ بیٹی شمسیہ پروین جان بحق ہوگئی ۔ اسی طرح کا ایک اور واقعہ مستوج کے گاؤں غورو پرکوسپ میں پیش آیا جہاں گھر کے اوپر پہاڑی تودہ گرنے سے مسمی قربان کی والدہ جاں بحق جبکہ بہوکو زخمی حالت میں آر ایچ سی ہسپتال مستوج داخل کردیا گیا ۔ پہاڑی پتھر لگنے سے دونوں گھروں کو شدید نقصان پہنچا ہے ۔ گزشتہ دن سے مسلسل بارش کی وجہ سے بجلی کی ترسیل بھی ضلع بھر میں بندتھی ۔ چترال کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا سلسلہ جار ی ہے۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔