تازہ ترین

صوبائی اسمبلی کی ایک نشست کو کم کرنے کا فیصلہ چترال کے عوام کو کسی بھی طور پر قبول نہیں؍ایم پی اے سیدسردارحسین شاہ 

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس ) چترال سے صوبائی اسمبلی کے رکن سید سردار حسین شاہ نے کہا ہے کہ چترال ضلعے سے صوبائی اسمبلی کی ایک نشست کو کم کرنے کا فیصلہ چترال کے عوام کو کسی بھی طور پر قبول نہیں او ر اس کی بحالی نہ ہونے کی صورت میں وہ آنے والے عام انتخابات کا مکمل طورپر بائیکاٹ کرنے پرمجبور ہوں گے جس کے بہت ہی بھیانک نتائج برامد ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ چترال کا رقبہ پوری صوبے کا پانچواں حصہ ہونے کے ساتھ یہ پسماندہ تریں ضلع ہے جوکہ ارندو سے لے کر بروغل تک پھیلا ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وسیع وعریض ضلعے کودوممبران اسمبلی بھی نہیں سنبھال سکتے تھے تو اب ایک نشست کو ختم کرنا سراسر ذیادتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ چترال کے تمام سیاسی ومذہبی جماعتیں الیکشن کمیشن کے اس فیصلے کوچیلنج کریں گے اس حوالے سے دودفعہ صوبائی اسمبلی میں متفقہ قرارداد پاس کرآکرالیکشن کمیشن بھیجاگیاہے ۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔