تازہ ترین

یونیورسٹی آف چترال نے ایم اے کے سالانہ امتحانات برائے 2018کیلئے داخلوں کا اعلان کردیا۔

چترال( پ۔ر) کنٹرولرامتحانات یونیورسٹی آف چترال ڈاکٹر عتیق احمد طارق کے دفتر سے جاری اعلامیے کے مطابق جامعہ چترال نے اپنے پہلے سیشین کیلئے داخلوں کا اعلان کردیاہے۔ شیڈول کے مطابق عمومی فیس کے ساتھ30 اپریل 2018تک داخلے لئے جاسکتے ہیں جبکہ لیٹ فیس کے ساتھ 18مئی اور دہرے فیس کے ساتھ 11جون2018 تک داخلے لئے جاسکتے ہیں۔ دورِجدید کے تقاضوں کے ساتھ ہم آہنگ نظام کے تحت داخلے آن لائن ہی کئے جاسکتے ہیں۔ جس کیلئے یونیورسٹی کے ویب سائٹ (http://admission.uoch.edu.pk/student/) پر سہولت میسر ہے۔اُمیدوار اپنا ڈیٹا جب مکمل کرے گا تو خودکار نظام کے تحت فارم سامنے آئیگا۔جسکا پرنٹ نکالنے کے بعدمنظورشدہ یونیورسٹی سے بی اے یا مساوی تعلیم کے ڈی ایم سی /سرٹیفیکٹ کی مصدقہ نقول، دو عدد مصدقہ تصاویر، قومی شناختی کی مصدقہ نقول اور اصل بینک رسید کے ساتھ یونیورسٹی کے شعبہٗ امتحانات کو ارسال کرناہوگا۔ فیس ضلع چترال کے اندر خیبر بنک کے کسی بھی برانچ میں پر جمع کئے جاسکتے ہیں ۔(درخواستوں پر کاروائی تب ہوگی جب فارم مادی یعنی کاغذی حالت میں درج بالا دستاویزات کے ساتھ یونیورسٹی کو موصول ہوگی بصورت دیگرآن لائن درخواست پرکاروا ئی روک دی جائے گی)۔ جامعہ چترال کے داخلوں کے حوالے سے دوسری اہم بات یہ ہے کہ چترالی طلبہ و طالبات کی سہولت کی خاطرہائرایجوکیشن کی طرف سے دی گئی چُھوٹ سے استفادہ کرتے ہوئے مذکورہ جامعہ نے مائیگریشن کے سلسلے کو ختم کردیاہے۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔