
اسلام آباداے پی ایم ایل کی طر ف سے خواتین کے عا لمی دن کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد
اسلام آباد (نمائندہ چترال ایکسپریس)اسلام آباد کلب میں آل پاکستان مسلم لیگ کی طر ف سے خواتین کے عا لمی دن کی مناسبت میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والی خواتین نے شر کت کی۔ اس موقع پہ شر کاء سے پارٹی کے صدر ڈاکٹر محمد امجد
نو منتخب سیکرٹری جنرل مہرین ملک آدم، اور ویمن ونگ پاکستان کی جنرل سیکرٹری تقدیرہ خان نے خطاب کیا۔
اس موقع پر خواتین کی ترقی اور
ان کے حقوق کے تحفظ کیلئے سابق صدر پرویز مشرف کی طر ف سے کیے گئے اقدامات پر روشنی ڈالی گئی۔ جس میں یونین کونسل لیول سے قوی ااسمبلی اور سینیٹ تک خواتین کی نمائندگی میں
اضافہ قابل ذکر تھا۔ مزید براں مستقبل میں بھی خواتین کی ترقی اور فلاح و بہبود کیلئے اپنے منشور کے مطابق مزید اقدامات کی یقین دہانی کرائی گئی۔ خواتین کی ایک بڑی تعداد نے
تقریب میں شرکت کی جس سے سابق صدر (ریٹائرڈ)سید پرویز مشرف نے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا۔
