تازہ ترین

چترال بازار میں ون وے قائم ہونے کے بعد بہت سارے حصے لوگوں کے پہنچ سے دور اور مریضوں کوہسپتال پہنچانے میں مشکلات پیدا ہوگئی۔بشیر حسین آزاد

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) چترال تاجر دوست اتحاد کے نامزد اُمیدوار برائے صدارت بشیر حسین آزاد نے ضلعی حکومت کی طرف سے چترال بازار میں ون وے اور نوگو ایریاز قائم کرنے کے بعدایک اخباری بیان میں اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چترال بازار کے بہت سارے حصے لوگوں کی پہنچ سے دور ہوگئے ہیں۔مریضوں کو ہسپتال پہنچانے میں مشکلات پیدا ہوگئی ہیں۔دور دراز سے تھوک اور پرچون سودا کے لئے بازار آنے والوں کو تکلیف اور اذیت ملتی ہے۔تاجر دوست اتحاد نے واضح کیا ہے کہ سابقہ ٹریفک سسٹم میں کسی کو تکلیف نہیں تھی۔موجودہ انتظام سے کسی کو فائدہ نہیں ہوا۔نیز ضلعی حکومت نے چترال بازار میں ایم کیو ایم طرز کے نوگوایریاز قائم کرتے وقت تجار برادری اور عوامی نمائندوں کواعتماد میں نہیں لیا۔اس لئے دانش مندی کا تقاضا یہ ہے کہ عوامی نمائندوں اور تجار برادری کا نمائندہ اجلاس بلاکر مشاورت کے ذریعے نوگو ایریاز کو ختم کیا جائے۔بصورت دیگر تاجر دوست اتحاد وعدالت سے رجوع کرنے کا حق محفوظ رکھتی ہے۔
زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔