پی ایم ایل (ن) چترال کے ممبران کے مرکزی گروپ کا ضلعی صدر نوید الرحمن چغتائی ایڈوکیٹ کی قیادت میں مرکزی جنرل کونسل اجلاس میں شرکت

اسلام آباد(نمائندہ چترال ایکسپریس)ضلع چترال سے پاکستان مسلم لیگ کے ممبران کے مرکزی گروپ نے ضلعی صدر نوید الرحمن ایڈوکیٹ کی قیادت میں اسلام آباد میں پاکستان مسلم لیگ(ن)کی مرکزی جنرل کونسل اجلاس میں شرکت کی اور صدارتی ووٹنگ میں حصہ لیا۔ممبران میں سابق ایم پی اے وسابق ضلعی صدر سید احمد خان،حاجی محمد خان،محمدوزیر،،بی بی جان ،جنرل سیکرٹری صفت زرین،ساجد اللہ ایڈوکیٹ ،صدر تحصیل چترال محمد کوثر ایڈوکیٹ اورخورشید احمد مغل ایڈوکیٹ شامل تھے۔مرکزی کونسل کے دوممبران نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ اور فضل الرحیم ایڈوکیٹ مصروفیات کے وجہ سے اسلام آباد نہ جاسکے

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔