تازہ ترین

جاپانی پروفیسروں کا جامعہ چترال میں بحیثیت فارن فیکلٹی شمولیت۔

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) معروف جاپانی پروفیسرڈاکٹر تورونکاہارہ نے گذشتہ دنوں جامعہ چترال میں فارن فیکلٹی کی حیثیت سے شمولیت اختیارکی۔ مورخہ 13مارچ کو ڈاکٹر نکاہارہ نے جامعہ کے ہال میں ایک سیشن سے ” ریاضی میں جدید رجحانات “کے موضوع پر خطاب کیا۔ جس میں جامعہ چترال کے طلبہ کے علاوہ آس پاس کے سرکاری وغیرسرکاری کالجوں کے اساتذہ اور طلبہ کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ دوسرے سیشن میں ڈاکٹر نکاہارہ نے جاپان اور انگلستان میں سکالرشپ کے حصول کے حوالے سے طلبہ کی رہنمائی کی۔پروفیسر نکاہارا جن کاشمار ریاضی کی دنیاکے چند نامور ماہرین میں ہوتاہے آج کل یونیورسٹی آف جاپان کے پروفیسر آف ساگا کے عہدے پرفائز ہیں۔اس کے علاوہ ایک دوسرے جاپانی پروفیسرڈاکٹر اوکازاکی بھی جلدہی یونیورسٹی آف چترال میں بحیثیت فارن فیکلٹی شمولیت اختیار کرنے والے ہیں۔ یوں دونوں پروفیسرز جامعہ چترال میں اعلیٰ سطحی تحقیق و تعلیم کے پروگراموں کاجلدہی آغاز کریں گے۔اس کے ساتھ جامعہ چترال پاکستان کی تیسری یونیورسٹی بن جائیگی جہاں سنٹر فار ایکسلنس اِن میتھمیٹکس بنائی جارہی ہے۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔