تازہ ترین

ایل ایس اور این جی اوز ملک میں واحد ادارے ہیں جہاں نہ رشوت چلتی ہے اور نہ ہی سفارش کا زور ہے؍ضلع ناظم سوات محمدعلی شاہ

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس ) ضلع ناظم سوات محمد علی شاہ نے کہا ہے کہ ایل ایس اور این جی اوز اس وقت ملک میں وہ واحد ادارے ہیں جہاں نہ رشوت چلتی ہے اور نہ ہی سفارش کا زور ہے اور یہی وجہ ہے کہ بیرونی ڈونرز ان اداروں پر اعتماد کرتے ہیں اور ان کے ذریعے اپنے ڈونیشن خرچ کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ بدھ کے روز سوات کے مقام پر ایس آر ایس پی کے زیر اہتمام خیبر پختونخوا کے منتخب اضلاع چترال، چارسدہ، دیر، کوہاٹ ، شانگلہ، نوشہرہ ، بونیر کے ایل ایس اوز کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ایل ایس اوز پر زور دیاکہ وہ ذیادہ محنت سے کام کرکے اپنی فعالیت بڑھادیں اور عوام کے مسائل کو ان ہی کی مدد سے حل کرنے کا سلسلہ جاری رکھیں۔ اس موقع پر ایس آرا یس پی کے بورڈ ممبر احسان اللہ خان نے ایس آر ایس پی کی کارکردگی اور اس پر عوام کی اعتماد پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ چترال سے کوہ یونین کونسل کے ایل ایس اور کے آئی ڈی پی کے علاوہ تورکھو، یارخون، گرم چشمہ اور لاسپور کے ایل ایس اوز کے نمائندوں نے شرکت کی۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔