تازہ ترین

پاکستان یوگاکونسل جامعہ چترال میں صحت مند سرگرمیوں کے فروغ میں کرداراداکرے گی۔

چترال ( نمائندہ چترال ایکسپریس) یونیورسٹی آف چترال طلبہ و طالبات کی جامع تعلیم و تربیت کیلے کثیرالجہتی اقدامات کررہی ہے۔ ہم نصابی سرگرمیوں کے سلسلے میں پاکستان یوگاکونسل کے تعاون سے پچھلے دنوں جامعہ میں ایک ورکشاپ کا اہتمام کیاگیا جس سے کونسل کے جنرل سیکریٹری کرنل ریٹائرڈ خالد علیزئی نے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے طلبہ کو یوگاکے انسان کی جسمانی و ذہنی صحت پر مثبت اثرات کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں مزید کہا کہ صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کیلئے پاکستان یوگا کونسل جامعہ چترال کے اشتراک سے مستقبل میں بھی پروگرام ترتیب دیتارہے گا۔ ورکشاپ سے یونیورسٹی کے پرووسٹ ڈاکٹرتاج الدین ، ڈائیریکٹر ایکیڈیمکس ڈاکٹر ضیاء الحق اور ڈپٹی ڈائیریکٹر کیو۔ ای۔ سی یاسرعرفات نے بھی ہم نصابی سرگرمیوں کی تعلیمی افادیت کے حوالے سے خطاب کیا۔
زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔