چترال لوئر

چترال کے بازاروں میں چھوٹے نوٹوں کی نایابی،تجار برادری کو سخت مشکلات کا سامنا

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)چترال کے کاروباری حلقوں نے  وزارت خزانہ اور سٹیٹ بینک آف پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ چترال کے تمام بینکوں کو جلد از جلد نئے کرنسی نوٹ مہیا کئےجائیں۔ چترال کے بازاروں میں چھوٹے نوٹوں کی نایابی سے عوام،مسافروں، ٹرانسپورٹروں اور تاجروں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ چھوٹے کاروباریوں، مسافروں کو 10،20،50 اور 100کے کرنسی کی تبدیلی ناممکن ہو کر رہ گئی ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى