تازہ ترین

تجار یونین چترال کے انتخابات منگل کے روز ٹاؤن ہال میں منعقد ہوں گے

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) تجار یونین چترال کے انتخابات منگل کے روز ٹاؤن ہال میں منعقد ہوں گے جس میں چترال شہر اور مضافات سے 2858دکاندار اپنے حق رائے دہی استعمال کریں گے جبکہ پولنگ صبح 8بجے سے شام ساڑھے 6بجے بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گا۔ پانچ سال بعد منعقد ہونے والے ان انتخابات میں تاجر دوست اتحاد کے بشیرحسین آزاد (انتخابی نشان پنکھا) اور شبیر احمد گروپ (انتخابی نشان بالٹی) کے درمیان کانٹے دار مقابلے کا امکان ہے ۔ تاجر الیکشن میں زبردست گہماگہمی دیکھنے میں آرہی ہے اور شہر کے درودیوار دونوں گروپوں کی بینروں ، پوسٹروں اور اسٹیکروں سے لیس ہیں اور پیر کے روز دونوں گروپوں کے حمایتی مختلف گروہوں میں دکانداروں کے پاس آتے ہوئے دیکھے پائے گئے ۔ الیکشن کی نگرانی ضلعی انتظامیہ کررہی ہے جس میں اسسٹنٹ کمشنر چترال ساجد نواز خصوصی کردار اداکرتے ہوئے دونوں گروپوں کو وقتاً فوقتاً ضروری ہدایات جاری کرتے رہے ہیں۔
زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔