تازہ ترین

کمانڈنٹ چترال ٹاسک فورس کرنل معین الدین کا دورہ رمبور، فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)کمانڈنٹ چترال ٹاسک فورس کرنل معین الدین نے چترال کے پسماندہ گاؤں رمبور ویلی کا دورہ کیا اور چترال سکاؤٹس کی طرف سے علاقے میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کرایا،فری میڈیکل کیمپ میں چترال سکاؤٹس کے طبی عملہ اور ڈاکٹرز شامل تھے۔علاقے کے عوام کو مفت علاج کی سہولیات سمیت مفت دوائیاں بھی تقیسم کی گئی۔378مریضوں جن میں مرد،خواتین اور بچے شامل تھے کا معائنہ کیا گیا۔کمانڈنٹ چترال ٹاسک فورس نے علاقہ کے عمائدین سے ملاقات کی اور علاقے کو درپیش مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔بعد میں رمبور گاؤں کے نادار اور مستحق خاندانوں میں راشن پیکیجز بھی تقیسم کی گئی۔کمانڈنٹ چترال ٹاسک فورس کی طرف سے فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد اور راشن تقسیم کرنے پر علاقے کے عوام نے اُن کا شکریہ ادا کیا۔
زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔