تازہ ترین

29مارچ سے جامعہ چترال میں انٹرنیشنل باٹینکل کانفرنس2018 کا انعقاد کیا جارہاہے۔

چترال ( نمائندہ چترال ایکسپریس) یونیورسٹی آف چترال اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور اور پاکستان باٹینکل سوسائٹی کے اشتراک سے ایک عظیم الشان بین الاقوامی باٹینکل کانفرنس کا انعقاد کرارہی ہے۔ کانفرنس کا مقصد ضلع کے اندر موجود نباتات کی ڈیجٹائزیشن اور ڈاکومنٹیشن کراناہے۔ کانفرنس کاآغاز مورخہ 29مارچ سے یونیورسٹی کے کیمپس میں ہورہاہے جس میں مایہ ناز ملکی و غیرملکی ماہرین نباتیات جن میں کئی حاضرسروس و ریٹائرڈ وائس چانسلر بھی شامل ہیں اپنے مقالات پیش کریں گے۔کانفرنس میں چترال اور ملحقہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے باٹنی کے ماسٹریا اس سے اوپرسطح کے طلبہ، محققین اوراس شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد کی شرکت کی حوصلہ افزائی کی جائیگی تاہم جامعہ کی طرف سے کوئی ٹرانسپورٹ یا رہائشی سہولیات مہیانہیں کیاجائیگا۔دلچسپی رکھنے والے خواتین و حضرات کانفرنس کے ویب سائٹ botanyconference2018.uoch.edu.pkمیں جاکر اپنی رجسٹریشن کرائیں۔ مذکورہ کانفرنس 02اپریل 2018تک جاری رہے گا۔
زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔