کالاش وادیوں میں اقلیت اور مسلم برادری کی باہمی اخوت اور بھائی چارہ ہمارا سب سے بڑا سرمایہ ہے۔وزیرزادہ

چترال ( محکم الدین ) پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین سپورٹس اینڈ کلچر و معروف اقلیتی نوجوان رہنما وزیر زادہ نے کہا ہے ۔ کہ کالاش وادیوں میں اقلیت اور مسلم برادری کی باہمی اخوت اور بھائی چارہ ہمارا سب سے بڑا سرمایہ ہے ۔ اور ہم اس امن کو نقصان پہنچائے بغیر تعمیرو ترقی کے خواہاں ہیں ۔ اس لئے جو کام ان دونوں کے مابین تناعات پیدا کرنے کا سبب بن رہا ہو ۔ ایسا کوئی منصوبہ ہمیں قابل قبول نہیں ۔ اور اُس کی کُھل کر مخالفت کی جائے گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز بمبوریت میں وزیر اعلی خیبر پختونخوا کی طرف سے اقلیتی سپیشل فنڈ سے تعمیر ہونے والے شمانسار جیب ایبل پُل کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ جس میں نا ظم ویلج کونسل بمبوریت محمد رفیع ایڈوکیٹ ، صدر پی ٹی آئی یونین کونسل ایون شجاع الرحمن ، وی سی صدر حیات خان ، عبدالجبار اور عبد الصمد کے علاوہ بڑی تعداد میں علاقے کے لوگ موجود تھے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ پاکستان تحریک انصاف نے قیام پاکستان کے بعد پہلی مرتبہ کالاش ویلیز میں اتنے منصوبے مکمل کئے ۔ جس کی نظیر کہیں نہیں ملتی ۔ لیکن کچھ سیاسی قائدین تحریک انصاف کے منصوبوں پر اپنی سیاست چمکانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ جن سے مقامی لوگوں کو ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا ، کہ 10کروڑ کی لاگت سے ایک سو طالبات کی رہائش کیلئے ہاسٹل اپنی تکمیل کے آخری مراحل میں ہے ۔ 5کروڑ روپے فنڈ سے گرلز ہائر سکینڈری سکول مکمل ہو چکاہے ۔ جس کیلئے اسٹاف کی تعیناتی باقی ہے ۔ اسی طرح رمبور میں گرلز سکول کیلئے چار کروڑ ، اقلیتی مذہبی عمارات و قبرستان کیلئے 7کروڑ روپے ، ایون بمبوریت روڈ کیلئے 4کروڑ 50لاکھ، رمبور روڈ 2کروڑ روپے، ایون پُل ساڑھے 8کروڑ ، ڈگری کالج ایون 23کروڑ روپے، ایون نالہ اور دریا چینلائزیشن پر4کروڑ روپے صوبائی حکومت کی طرف سے دیے گئے ہیں ۔ جن سے یہ منصوبے تعمیر ہو رہے ۔ وزیر زادہ نے کہا ۔ کہ پہلی مرتبہ جنگل کی حفاظت پر لوگوں کو رائیلٹی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ جبکہ اس سے قبل جنگلات کی کٹائی پر رائیلٹی دی جاتی تھی ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ عمران خان ایک وژن کا نام ہے ، جو ملک میں متوسط طبقے کو آگے لانے اور کرپشن کے خاتمے کیلئے بر سر پیکار ہے ۔ تاہم وہ اپنے مشن میں تب ہی کامیاب ہو سکتے ہیں ۔ جب ہم اُن کا ساتھ دیں گے ۔ عمران خان نے پاکستان کی نظریاتی اساس کے تحفظ کیلئے میٹرک تک قر آن پاک کی تعلیم کو لازمی قرار دیا ۔ اور آئمہ کرام کیلئے اعززیہ مقرر کئے ۔جس میں وقت کے ساتھ اضافہ کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ تحریک انصاف کی حکومت میں غریب لوگوں کے قابل بچے اپنی صلاحیتوں کی بدولت ملازمت حاصل کر رہے ہیں ، جبکہ پچھلی حکومت میں چار ، پانچ لاکھ روپے رشوت دے کر پولیس کنسٹبل بھرتی ہوتے تھے ۔ اس سے لوگوں کو خود اندازہ لگانا چاہیے ۔ ویلج ناظم بمبوریت محمد رفیع ایڈوکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔ کہ 2015 کے سیلاب نے کالاش ویلیز کے انفراسٹرکچر کو مکمل طور پر تباہ کیا ۔ لیکن صوبائی حکومت نے تین مہینے کے مختصر عرصے میں روڈز ، واٹرسپلائی بحال کی ۔ جبکہ اب بھی بہت سارے کام جاری ہیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ بمبوریت گرلز ہائر سکینڈری سکول کو فنکشنل کرنے کی ضرورت ہے ۔ اس سے متعلقہ ادارہ اور ڈپٹی کمشنر چترال سے بات کی گئی ہے ۔ جس نے اس سال کلاسیں شروع کرنے کی یقین دھانی کی ہے ۔ انہوں نے کالاش ویلیز کی تعمیروترقی کیلئے کام کرنے پر وزیر زادہ کی تعریف کی ۔ جبکہ تقریب میں متفقہ طور پر چیرمین تحریک انصاف عمران خان سے اقلیتی سیٹ کیلئے وزیر زادہ کو نامزد کرنے کا مطالبہ کیا گیا ۔ قبل ازین ویلج ناظم محمد رفیع ایڈوکیٹ نے 18لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے شمانسار جیب ایبل پُل کی تختی کی نقاب کُشائی کرکے افتتاح کیا ۔ تقریب سے پی ٹی آئی کے عہدہ داران حیات خان، عبدالجبار خان اور عبد الصمد نے خطاب کیا ۔ قبل ازین صدر پی ٹی آئی یونین کونسل ایون شجاع الرحمن اور وزیر زادہ نے تعمیر ہونے والے گرلز ہاسٹل بمبوریت کی وزٹ کی ۔ اور کام پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ جبکہ گمبک کے مقام پر ایک نہر کی تعمیر کا بھی جائزہ لیا گیا ۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔