امتحانات خالصتاًمیرٹ پرہونگے اصل حقدارکوان کاحق دیاجائیگا۔ڈی پی اومنصورآمان

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس)چترال پویس کے اہلکاروں کی ترقی کے لئے محکمانہ امتحان اے ون ایجو کیشنل ٹیسٹنگ ایوالویشن ایجنسی(ایٹا)کے زیرنگرانی اتوارکے روزچترال میں منعقدکیے گئے۔ایٹاٹیسٹ میں کل 460پولیس اہلکاروں نے حصہ لیا جس میں ڈسٹرکٹ پولیس کے312میل ،18فیمل ،ایف آرپی پولیس چترال کے 126میل اور4فیمل شامل تھے۔ڈی پی او چترال (ر)کیپٹن منصورآمان نے اس موقع پرمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ تمام امتحانات میرٹ پرہوں گے اورکسی اہلکار کے ساتھ ناانصافی نہیں کی جائے گی۔نظام کوبہتربنانے کے لئے خیبرپختونخواپولیس نے تمام محکمانہ ٹیسٹ ایجو کیشنل ٹیسٹنگ ایوالویشن ایجنسی(ایٹا)کودیاہے ۔اُنہوں نے کہا کہ اصل حقدارکوان کاحق دیاجائیگا۔پولیس اہلکاراپنی محنت ،لگن ،ایمانداری اورقابلیت کوشعاربنائیں ۔تمام عمل شفاف طریقے سے آپ کے سامنے ہوگا۔تمام قابل اورمحنتی پولیس اہلکارکی ہرسطح پرحوصلہ افزائی کی جائے گی۔کسی کے ساتھ نا انصافی نہیں ہوگی۔ ایجو کیشنل ٹیسٹنگ ایوالویشن ایجنسی(ایٹا)کے صوبائی ڈائریکٹرریاض احمدنے (ایٹا) امتحانات کاطریقہ کار شفاف بنانے کے لئے تمام سہولیات فراہم کرنے پر ڈی پی اوچترا ل (ر)کیپٹن منصورآمان اوردیگراسٹاف کا شکریہ ادا کیا اور اُنہیں خراج تحسین پیش کیا

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔