چترال سے تعلق رکھنے والے راولپنڈی اوراسلام آباد کے مختلف مدارس کے فاضل 10 علمأ کرام اور 18 حفاظ کرام کی اجتماعی دستاربندی

اسلام آباد(نمائندہ چترال ایکسپریس)چترال سے تعلق رکھنے والے راولپنڈی اوراسلام آباد کے مختلف مدارس کے فاضل 10 علمأ کرام اور 18 حفاظ کرام کی اجتماعی دستار بندی کی گئ گزشتہ شب 5 اپریل بروز جمعرات کو رابطہ کمیٹی جمعیت علما اسلام چترال اور جمعیت طلبہ اسلام چترال حلقہ راولپنڈی واسلام آباد کے زیراہتمام عظیم الشان پیغام جمعیت و دستار فضیلت کانفرنس جامع مسجد حق چار یار ؓ میں منعقد ہوا پروگرام میں بڑی تعداد میں چترال سے تعلق رکھنے والے مدارس اور کالج کے طلبا کے علاوہ کثیر تعداد میں عوام نے بھی شرکت کی ۔ پروگرام بعد نماز مغرب سے لیکر رات 12 بجے تک جاری رہا پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا اسکے بعد طلبا نے حمد و نعت رسول ؐ پیش کرنے کی سعادت حاصل کی – پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے سینئر نائب امیر جمعیت علما اسلام تحصیل چترال مولانا سعادت الرحمن نے کہا کہ طلبا علمی میدان کے ساتھ ساتھ عملی میدان میں بھی نمایاں کردار حاصل کریں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق ایم پی اے جمعیت علما اسلام چترال مولانا عبدالرحمن نے کہا دنیا میں دین کے تمام شعبوں میں سب سے مشکل ترین کام اسلامی سیاست ہے اس کو صحیح معنوں میں نبھانے کے لئے ہمیں اپنے اکابر کا طرز اپنانا ہوگا۔ شیخ الحدیث مولانا مفتی فیض الدین  نے کہا کہ ہمارے اکابر رات کو مصلے پر اور دن کو ایوانوں میں عبادت کیا کرتے تھے اسکے علاوہ شاعر جمعیت بلبل چترال قاری صفدر شاہ ساجد شاعر اسلام استاد القرا قاری عطا الرحمن مقصود نے کلام پیش کیے پروگرام میں باہر تشریف لانے والے مہمان رابطہ کمیٹی جمعیت علما اسلام چترال حلقہ لاہور امیر مولانا عزیز صاحب مولانا قاضی شاکر صاحب مولانا اعجاز کے علاوہ دیگر علما نے بھی شرکت کی اسیطرح رابطہ کمیٹی جمعیت علما اسلام چترال حلقہ پشاور کے امیر مولانا محمد عمر فیضی صاحب مولانا احسان الحق مولانا جعفری منصوری کے علاوہ دیگر علما نے شرکت کی کانفرنس میں چترال سے تعلق رکھنے والے عوام کے علاوہ کثیر تعداد میں علما نے بھی شرکت کی مولانا عبدالستار ,مولانا عارف اللہ , مفتی عنایت اللہ  مولانا وقار الدین اور بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی سے برادر مکرم  محمد تنویر اللہ صاحب، جمیل احمد اور پی ایچ ڈی اسکالر جناب خسرو الملک صاحب نے شرکت کی۔ اس پروگرام میں ضلع چترال سے تعلق رکھنے والے 10 فضلا کرام اور 18 حفاظ کرام کی دستار بندی بھی کی گئی , اپنے اشعار میں جمعیت علما اسلام و جمعیت طلبہ اسلام کی بہترین ترجمانی کرنے پر شاعر جمعیت قاری صفدر شاہ ساجد کو خصوصی ایوارڈ سے بھی نوازاگیا۔ اسٹیچ سیکرٹری کے فرایض جمعیت طلبہ اسلام چترال کے جنرل سیکرٹری نے خود انجام دیئے مولانا شفیع احمد امیر جمعیت طلبہ اسلام نے کلمات تشکر ادا کیا اور امیر رابطہ کمیٹی مولانا مفتی نور خان صدارتی کلمات پیش کیا یوں یہ پروگرام رات 12 بجے حضرت مفتی  کے رقت آمیز دعا سے اپنے اختتام کو پہنچا ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔