اے ٹی اے چترال کے طرف سے مشروط ٹائم سکیل کے خلاف چترال پریس کلب میں ایک احتجاج ریکارڈ

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)آل ٹیچر ایسوسی ایشن چترال کے طرف سے جمعرات کے روز مشروط ٹائم سکیل کے خلاف چترال پریس کلب میں ایک احتجاج ریکارڈکیا گیا۔شرکاء نے اس موقع پر کہا کہ 2016اور2017کے بجٹ اجلاس میں صوبائی حکومت نے اساتذہ کو غیر مشروط طورپر ٹائم سکیل کا وعدہ کیا تھا لیکن اب اپنے وعدے سے مکرر کر مشروط ٹائم سکیل کا اعلان کیا ہے جس کے وجہ سے سروس اسٹرکچر متاثر ہوگیا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ یہ اقدام اساتذہ کو کسی صورت میں قابل قبول نہیں ہے جسے آل ٹیچر ایسوسی ایشن چترال یکسر مسترد کرتے ہیں۔اُنہوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ ہمارا سروس اسٹرکچر برقرار رکھا جائے۔پی ایس ٹی سے ایس ایس ٹی اور ہیڈماسٹر تک غیر مشروط ٹائم سکیل دیا جائے۔آل ٹیچر ایسوسی ایشن چترال نے صوبائی قائدین پر بھرپور اعتماد اور اُنکے ہر فیصلے پرلبیک کہنے کے عزم کا اظہار کیا۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔