تازہ ترین

یونیورسٹی آف چترال کے 270 طلبہ وطالبات میں سولہ ملین روپے کے سکالرشپ کے چیک تقسیم کئے گئے۔

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) یونیورسٹی آف چترال کے باٹی، کمپیوٹر سائنس، انگلش، پولیٹکل سائنس اورزوالوجی کے ایم اے وایم ایس سی کے 270طلبہ و طالبات میں ایک کروڑساٹھ لاکھ روپے کے اسکالرشپ چیک تقسیم کئے گئے۔ چند ماہ پہلے 221طلبہ و طالبات میں 98لاکھ روپے کے اسکالرشپ چیک تقسیم کئے گئے تھے۔اس مہینے کے آخری ہفتے میں مزید 70لاکھ روپے کے اسکالرشپ چیک تقسیم کئے گئے۔
جامعہ چترال میں اس وقت913طلبہ و طالبات گیارہ شعبوں میں زیر تعلیم ہیں۔ یونیورسٹی آف چترال کے کیلاش طلبہ و طالبات کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ اسکالرشپ کے تحت مفت تعلیم، رہائش، خوراک، ٹرانسپورٹ دیاجارہاہے۔ جبکہ ہر چارہ ماہ بعد ضرورت مند طلبہ کو امدادی اسکالرشپ دی جارہی ہیں۔
اپنے قیام کے ایک برس کے عرصہ میں چترال یونیورسٹی نے معیاری تعلیم ہر چترالی طالبعلم کو مہیاکرنے کے تمام اسباب مہیا کیے ہیں۔چترالی طلبہ کیلئے عنقریب جرمن، سوئس، جاپانی اور فرانس کے سفیروں سے بھی اسکالرشپ لینے کے سلسلے میں مفیدبات چیت ہوئی ہے۔
زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔