تازہ ترین

  رابطہ کمیٹی جمعیت علماء اسلام چترال حلقہ پشاور کے زیر اہتمام دارالعلوم میں دستار فضلیت و تقسیم انعامات ۔۔۔۔

پشاور(نمائندہ چترال ایکسپریس) رابطہ کمیٹی جمعیت علماء اسلام چترال حلقہ پشاور کے زیراہتمام دستارفضیلت کانفرنس وایوارڈ سرمینی زیر صدارت مولانا محمد عمر فیضی دارالعلوم سرحد پشاور میں منعقد ہوا جس میں مذہبی، سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی اور اپنے خطاب میں اتحاد اور اتفاق پر زور دیا جن میں مولانا عبدالاکبر چترالی مولانا صابراللہ حیدری مولانا شیر کریم شاہ مولانا مفتی نورخان مولانا قاسم قاری صفدر شاہ ساجد اور مختلف علماء کرام نے شرکت کی, پروگرام میں حفاظ قراء اور درس نظامی سے فارغ التحصیل علماء کرام کی دستاربندی کی گئی اوریونیورسٹی کے طلبہ میں ایوارڈ تقسیم کیا گیا اس پروگرام کے مہمان خصوصی حضرت مولانا مفتی فیض الدین اسلام آباد والے تھے مفتی صاحب نے بھی اتحاد اور اتفاق پر مدلل اورمفصل بیان کیا اس بابرکت مخفل کا اختتام حضرت مولانا ہدایت الحق کی دعا سے ہوا
واضح رہے کہ اہل مدارس کی جانب سے سکول و کالجز اور یونیورسٹیز کے طلبا کی حوصلہ افزائی پہلی بارنہیں ہوابلکہ ہرسال میٹرک کے پوزیشن ہولڈرطلبا میں انعامات تقسیم کئے جاتے ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ عصری علوم سے وابستہ شخصیات وادارے بھی دینی و دنیاوی علوم میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والوں کی یکساں حوصلہ افزائی کرے دارالعلوم سرحد میں منعقدہ تقریب میں یونیورسٹی سے ماسٹر کرنے والے کو ایوارڈ سے نواز کر رابطہ کمیٹی جے یو آئی پشاور کے زمہ داروں نے قابل تقلید مثال قائم کی ہے
زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔