تازہ ترین

تین دن کے اندر نہر پر کام شروع نہ ہوا تو گولین روڈ پر پراجیکٹ اور واپڈا کے گاڑیوں کی آمدورفت بند کردیں گے۔عمائیدن علاقہ 

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس )گذشتہ روز گولین گول متاثرہ نہر کے سلسلے میں معززین علاقہ کا ایک اجلاس ہوا۔اجلاس سے خطاب میں مولانا عبدالقہار نے کہا کہ گولین گول ہائڈیل پراجیکٹ کی طرف سے علاقے کا نہر متاثر ہوگیا ہے اور حسب وعدہ نہر بروقت بحال نہ ہونے کی وجہ سے ہمارے فصلیں اور درخت سوکھ گئے۔جس کے وجہ سے علاقے کے لوگوں کو نقصانات کا سامنا کرنا پڑرہا ہیں۔اُنہوں نے متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر متاثرہ گولین گول نہربوبکہ میں تین دن کے اندر کام شروع نہیں ہوا تو گولین گول پراجیکٹ کے گاڑیوں کو چلنے نہیں دینگے انہوں نے ڈپٹی کمشنر چترال ،ڈسٹرکٹ ناظم چترال اور ڈی پی او چترال سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ گولین گول ہائیڈرل پاور پراجیکٹ کے ڈائریکٹر نے ڈیم تعمیر کرتے وقت نہر دوبارہ تعمیر کرنے کا جووعدہ کیا تھا۔اُسے پورا کرنے میں کردار ادا کریں۔انھوں نے کہا کہ پی ڈی حسب وعدہ نہر بوبکہ بحال کرے بصورت دیگر اگر تین دن کے اندر نہر پر کام شروع نہ ہوا تو ہم گولین روڈ پر پراجیکٹ اور واپڈا کے گاڑیوں کی آمدورفت بند کردیں گے
زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔