تازہ ترین

ریشن پاؤر ہاؤس پر دس دن کے اندرکام شروع نہ کرنے کی صورت میں عوام سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہونگے۔سینئر نائب صدر عبدالرب

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) تحریک بحالی ریشن بجلی گھر کے سینئر نائب صدر عبدالرب نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے ریشن پاؤر ہاؤس جوکہ2015کے سیلاب میں تباہ ہوگیا تھا پر وعدہ کے باجود کام شروع نہ ہونے کی وجہ سے پیڈو کے 22ہزارصارفین انتہائی تکالیف سے دوچار ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ پچھلے سال اپر چترال کے لوگوں نے بجلی گھر کی بحالی کے لئے جلسہ جلوس اور دھرنا بھی دیا تھا۔عوام کو دھرنا ختم کرنے کے لئے اُن سے بجلی گھر پر کام شروع کرنے کا وعدہ بھی کیا گیا مگر صوبائی حکومت اور مقامی انتظامیہ کی طرف سے پاؤر ہاؤس میں کام شروع کرنے کا وہ وعدہ ابھی تک پورا نہیں ہوا۔جس پر اُنہوں نے پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت اور مقامی انتظامیہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔اُنہوں نے کہا کہ اگر بجلی گھر بحالی کاکام دس دن کے اندر اندر شروع نہیں کیاگیا تو اپر چترال کے لوگ ایک بار پھر سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہونگے۔
زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔