تازہ ترین

بی بی فوزیہ کے کیس پر جے آئی ٹی تشکیل دے کر شفاف تحقیقات ہونی چاہئے ۔ صلاح الدین جانی

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ لوئر چترال کے صدر صلاح الدین جانی نے اپنے ایکاخباری بیان میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ایم پی ایز کو سینیٹ انتخابات میں ووٹ بھیجنے کی پاداش میں ان کے خلاف کاروائی احسن اقدام ہے جس پر چیرمین پی ٹی آئی عمران خان خراج تحسین کے مستحق ہے۔ جو کہ کرپشن کے خاتمہ کی جانب انقلابی قدم ہے۔انہوں نے کہا کہ اس معاملے کی آزادانہ تحقیقات ہونی چاہئے تاکہ کوئی بے گناہ اس اقدام کی زد میں نہ آئے۔ انہوں نے کہا کہ ایم پی اے بی بی فوزیہ نے چترال کی بہت زیادہ خدمت کی ہے ان کی قیادت میں چترال میں پارٹی ناقابل تسخیرقوت بن چکی ہےاس لئے ان کے کیس کو خصوصی طور پر دیکھ کر کوئی فیصلہ کیا جائے۔اُنہوں نے کہا کہ  سوشل میڈیا میں جو لوگ محض شو کاز نوٹس کو لے کر پی ٹی آئی اور بی بی فوزیہ کے خلاف پروپیگنڈہ کررہے ہیں وہ بھی قابل مذمت ہے ان کو چاہئے کہ وہ پی ٹی آئی کے اندرونی معاملات میں بات کرنے کی بجائے اپنے اپنے جماعتوں کی فکرکریں ۔ کیونکہ یہ خالصتاً پی ٹی آئی کا اندرونی معاملہ ہے امید ہے کہ اس معاملے پر شفاف انکوائری ہوکر بہت جلد حقائق سب کے سامنے آئینگے ۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔