تازہ ترین

میراکوئی فیس بک اکاؤنٹ نہیں ہے ،میرے نام پرجعلی فیس بک اکاؤنٹس بناکرمجھے بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے؍ایم پی اے سردارحسین شاہ

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) اپرچترال سے ممبرصوبائی اسمبلی سیدسردارحسین شاہ نے ایک اخباری بیان میں کہاہے کہ میرااپناکوئی فیس بک اکاؤنٹ نہیں ہے کوئی میرے نام پرفیک فیس بک اکاؤنٹس بناکرچلارہاہے جس سے میراکوئی تعلق نہیں ہے ۔فیک آئی ڈی بنانے والوں کے خلاف متعلقہ اداروں کودرخواست دی ہے۔اُن کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔اس لئے سوشل میڈیاکے تمام احباب اور دوستوں کوبروقت اطلاع دی جاتی ہے کہ نا معلوم افراد میرے نام ے منسوب جعلی اکاؤنٹس بناکرمجھے بلیک میل کرنے کی کوشش کررہے ہیں اس لئے میرے نام پرجتنے بھی اکاؤنٹس ہیں اُ ن سے میراکوئی تعلق نہیں ہے ۔ اور کسی بھی غیر شائستہ ، غیر اخلاقی اور غیر اسلامی پوسٹ کو مجھ سے منسوب نہ کیا جائے ۔ انشاء اللہ جلد اس قسم کے مذموم حرکت کرنے والے فرد کو گرفت میں لایا جائے گا ۔ اور سائبر کرائم ایکٹ کے تحت اُسے سزا دلوایا جائے گا ۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔