
تازہ ترین
سالانہ جشن چترال کا ملکی کپ پو لو ٹورنامنٹ جمعہ کے روز شروع ہو گیا۔
چترال(نذیر احمد شاہ) سالانہ جشن چترال کا ملکی کپ پو لو ٹورنامنٹ
جمعہ کے روز شروع ہو گیا۔ ڈی پی او چترال کپٹن(ر) منصور امان نے ٹورنمنٹ کا
افتتاح کیا، ٹورنمنٹ میں کل52پولو ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔جس میں چترال سکاوٹس۔چترال لیویز۔چترال پولیس اورچترال کے علا قائی ٹیمیں شامل ہیں،جشن 13مئی تک جاری رہے گا10مئی کے بعدپولو کے
علاوہ جشن چترال کے دوسرے کھیل بھی شروع ہونگے جس میں بزکشی،رسہ کشی۔گھڑ دوڑ۔نیزہ بازی۔اور کُشتی کے مقابلے ہونگے۔جشن کافائنل 13مئی کو ہو گا۔فائنل کے دن گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا کی آمد متوقع ہے۔
