تازہ ترین

گزشتہ اٹھارہ گھنٹوں سے بالائی چترال کے مختلف علاقوں میں بجلی غائب، نظام زندگی مفلوج

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) گزشتہ اٹھارہ گھنٹے سے اپر چترال کے مختلف علاقوں میں بجلی غائب ہے جس کی وجہ سے روزمرہ کا معمول بری طرح متاثر ہوچکے ہیں۔ عوامی حلقے مطالبہ کررہے ہیں کہ محکمہ پیڈو اور پیسکو کے حکام ٹرانزمیشن لائینوں کو درست کرکے بجلی کی بلاناغہ فراہمی کو یقینی بنائے۔ باخبر ذرائع کے مطابق گولین گول پاور ہاؤس میں سرپلس بجلی موجود ہے۔ اس کے باوجود پیسکو حکام چترال میں بھی پشاور جتنی لوڈ شیڈنگ کرنے پر مصر ہے۔ ماہرین کے مطابق اگر گولین گول سے پیدا ہونے والی بجلی کو مکمل استعمال نہیں کیا گیا تو وہ مشینوں کو متاثر کر سکتی ہے۔ یاد رہے چترال میں بجلی کے بلوں کی سو فیصد ریکوری ہوتی ہے اسی وجہ سے چترال کے لئے علیحدہ گریٹ اسٹیشن بنا کے تیس میگاواٹ تک بجلی چترال کو دیاگیا ہے۔ بلوں کی سو فیصد ریکوری اور سرپلس بجلی ہونے کے باوجود چترال میں روزانہ چار سے پانچ گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ معمول بن گئی ہے۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔