تازہ ترین

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کل ہفتہ 12مئی کو چترال کا ایک روزہ دورہ کرکے مختلف منصوبوں کا افتتاح کریں گے۔

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس ) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ہفتہ 12مئی کو چترال کا ایک روزہ دورہ کریں گے ۔ وزیر اعظم ہفتے کی صبح بذریعہ طیارہ چترال پہنچیں گے ۔ جہاں ایم این اے چترال شہزادہ افتخار الدین ، کمشنر ملاکنڈ سید ظہیر الاسلام ، ڈی آئی جی ، ضلع ناظم چترال مغفرت شاہ ، ایم پی اے چترال سلیم خان ، صدر پاکستان مسلم لیگ (ن ) چترال نوید الرحمن چغتائی ایڈوکیٹ اُن کا استقبال کریں گے ۔ وزیر اعظم ائر پورٹ پر علاقائی عمائدین ، مسلم لیگ (ن)کے کارکنان کے اجتماع سے خطاب کریں گے ۔ اور چترال گرم چشمہ روڈ و گیس منصوبے کا افتتاح کریں گے ۔ وزیر اعظم بعد آزان بذریعہ ہیلی کاپٹر ایون گاؤں میں اپنے دوست شہزادہ مقصود الملک کی رہاش گاہ قلعہ ایون جائیں گے ۔ جہاں وہ چترال ایون کالاش ویلیز روڈ ، ایون و دروش گیس منصوبے کا افتتاح کریں گے ۔ وزیر اعظم ایون کے عمائدین سے بھی ملاقات اور خطاب کریں گے ۔ واضح رہے ،وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کااپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد ڈھائی ماہ کے دوران یہ چترال کا دوسرا دورہ ہے ۔ چترال کے عوامی حلقوں نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی چترال آمد کا خیر مقدم کیا ہے ۔ اور سابق وزیر نواز شریف و موجودہ وزیراعظم کی طرف سے چترال کے میگا مسائل حل کرنے پر اُن کی تعریف کی ہے ۔ اور وزیر اعظم کو خوش آمدید کہا ہے ۔
زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔