تازہ ترین

چترال کے اساتذہ کا صدر اپٹا خیبر پختونخواہ ملک خالد خان مرحوم کی یاد میں تعزیتی اجلاس

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)ہفتہ 26مئی کوچترال کے اساتذہ کا صدر اپٹا خیبر پختونخواہ ملک خالد خان مرحوم کی یاد میں تعزیتی اجلاس زیر صدارت محمد اشرف خان سابق صدر اپٹا چترال منعقد ہوا۔اجلاس سے صدر سکول افیسر ایسوسی ایشن چترال ضیاء الدین ،جنرل سیکرٹری ATAچترال قاری محمد یوسف ،ہیڈماسٹر جی ایم ایس موڑدہ آیون زرتاج احمد ،سابق صدر اپٹا چترال محمد اشرف خان ،صدر اپٹا لٹکوہ محمد ولی اور اے ڈی او میل چترال احمد الدین نے اپنے خطاب میں ملک خالد خان مرحوم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی انتقال کی وجہ سے ساتذہ برادری بہت بڑے رہنما سے محروم ہوگئے۔ملک خالد خان مرحوم نے جو نمائندگی کیلئے راہ متعین کی ہیں اگر اساتذہ اس راہ پر چلتے رہے تو انشاء اللہ اساتذہ برادری کو ملک خالد خان مرحوم کی کمی کا احساس نہیں ہوگا۔اُنہوں نے کہا کہ ملک خالد خان مرحوم سے ایسے خدمات سرانجام دیے جنہیں صدیوں تک بھلایا نہیں جاسکتا۔اجلاس میں مرحوم کے ایثال وثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔