
تازہ ترین
ارندو،عید کے موقع پرپاک افغان فورس کے مابین تحائف کاتحائف کا تبادلہ
چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)عیدالفطر کے موقع پر پاک فوج کی طرف سے پاک افغان سرحد ارندو میں تعینات
افغان سیکورٹی اہلکاروں کو مٹھائیوں کا تحفہ پیش کیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان آرمی اور چترال سکاؤٹس کی طرف سے لیفٹیننٹ کرنل فیصل نے دیگر افسران کی معیت میں پاک افغان سرحد پر تعینات افغان سیکورٹی اہلکاروں کو عیدکی
مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر پاک فوج کی طرف سے افغان فورسزکومٹھائیوں کا تحفہ پیش کیا گیا جبکہ افغان سیکورٹی حکام نے بھی پاک فوج کو تحفے پیش کئے
اور عید کی مبارکباد دی۔
