تازہ ترین

چترال پولیس نے 2016میں بمبوریت میں کیلاش خواتین کو ہراسان کرنے والے ملزم کو پشاور سےگرفتار کر لیا

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)چترال پولیس نے 2016میں بمبوریت میں کیلاش خواتین کو ہراسان کرنے والے ملزم کو پشاور سےگرفتار کر لیا۔ ڈی پی او چترال منصور امان (PSP) کی ہدایت پر ایمل خان کو چترال کی لیڈی پولیس نے پشاور سے گرفتار کیا۔ لیڈی پولیس سے گرفتاری کا مقصد ملزم کو یہ احساس دلانا تھا کہ چترال کی خواتین کمزور نہیں اور ان کو ہراسان نہیں کیا جاسکتا۔۔۔۔۔۔۔
ڈی پی او چترال نے ان تمام کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نےسوشل میڈیا پر خواتین کوہراسان کرنے جیسے اہم سماجی موضوع کو اُجاگر کیا۔یاد رہے کہ ایمل خان نامی ملزم نے2016میں کیلاش خواتین کو ہراسان کرنے اور اُن کی زبردستی ویڈیو بنانے کے بعد سوشل میڈیا یوٹیوب میں ویڈیو جاری کی۔جو کہ حالیہ دنوں  میں سوشل میڈیا میں وایریل ہونے کے بعد چترال کے لوگوں نے اس کی پُرزور الفاظ میں مذمت کی جس کے بعد چترال پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے ملزم کو پشاور سے گرفتار کرلیا ۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔