تازہ ترین

بونی میں متحدہ مجلس عمل کا الیکشن2018 کے تیاری کے سلسلے میں اہم مشاورتی اجلاس کا انعقاد

بونی(نمائندہ چترال ایکسپریس) پیر25جون کو بونی میں متحدہ مجلس عمل بونی کے اراکین کا الیکشن 2018 کے تیاری کے سلسلے میں ایک اہم اجلاس ایم۔ایم۔اے کے دفتر بونی میں منعقد ہوا۔اجلاس میں بونی کے جمعیت علماء اسلام اور جماعت اسلامی بونی کے چیدہ چیدہ ارکین نے شرکت کی ۔ اجلاس میں اس امر پر خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا گیا کہ دینی جماعت ایک بار پھیر متحد ہوکر 2018 کے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں جو کہ دینی جماعتوں کے لیے خوشی اور اطمینان کا باعث ہے ۔اجلاس میں حاضرین نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ ایم۔ایم ۔اے کے دونوں اُمیدوروں کو انتخابات میں کامیابی دلانے کے لیے بھر پور انداز میں جد و جہد کی جائے گی ۔ اس سلسلے میں مختلف تجاویز پر مشاورت بھی کی گئی اور الیکشن 2018 کے مہم کو منظم انداز میں چلانے کے لیے خصوصی شوریٰ کا قیام بھی عمل میں لایا گیا۔ مولانا احمد اللہ کو متفقہ طور پر امیر منتخب کیا گیا۔علی خان جنرل سیکرٹری ،عبدالجبار سیکرٹری اطلاعات اور عبد الرحمٰن سیکرٹری مالیات مقرر ہوئے ۔خصوصی شوریٰ کے زمہ داری الیکشن مہم چلانے کے لیے پروگرامات ترتیب دینا ہے ۔
زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔