تازہ ترین

چترال میں لوڈشیڈنگ کے حوالے سے وی سی ناظمین فورم،وکلاءبرادری اورتجاریونین کی مشترکہ میٹنگ،لوڈشیڈنگ کےحوالےسےتشویش کااظہار 

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)چترال میں لوڈشیڈنگ کے حوالے سے وی سی ناظمین فورم ،وکلاء برادری اور تجار یونین کی مشترکہ میٹنگ منعقد ہوا۔جس میں چترال میں حالیہ لوڈشیڈنگ کے حوالے سے نہایت تشویش کا اظہارکیاگیا اور چترال میں بجلی سرپلس ہونے کے باوجودلوڈشیڈنگ کو بلاجواز قرار دیا گیا اور اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔میٹنگ میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ پیسکو چترال میں حالیہ لوڈشیڈنگ کرنے کا سلسلہ بند کریں ورنہ ٹاون ناظمین،وکلاء برادری اور تجار یونین عوام کو ساتھ لیکر اس ظلم کے خلاف پیسکو آفس کے سامنے دھرنادینگے۔جو کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خاتمے تک جاری رہے گا۔اُنہوں نے کہاکہ کل مورخہ 4جون صبح دس بجے ہم سب ملکر ریلی نکال کرپیسکو کے دفتر کے سامنے دھرنا دینگے ۔اُنہوں نے چترال کے عوام کو لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بند نہ ہونے کی صورت میں دھرنے میں بھرپور انداز میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔
زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔