تازہ ترین

اپر چترال میں بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج، 21جولائی کے بعد لانگ مارچ کافیصلہ

بونی (نمائندہ چترال ایکسپریس ) بازار یونین بونی کی کال پر بونی میں بجلی کی ناوا اورغیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلافب بونی میں ایک بڑا حتجاجی جلسہ کیا گیا۔ جلسے کی صدرت الواعظ سلطان نگاہ نے کی۔ جلسے میں دوکانداروں کے علاوہ مختلف سول سوسائٹی کے نمائندگان، ویلج ناظمین اورعلاقے کے معتبرات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ذاکر ذخمی تورکھو، سابق صدر بازار یونیں ریٹائرڈ صوبیدار رحیم خان،سابق چئرمین بی ایل اس اوظہیر الدین بابر،نصر من اللہ، محمد شافی، جنگ عظیم و دیگر مقررین نے  جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سب ڈویژن مستوج میں بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ کو افسوسناک قرار دیتے ہویئے متعلقہ ڈیپارٹمنٹ اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ ۲۱ تاریخ تک اگر بجلی کی یہی صورتحال رہی تو عوام سخت احتجاج پر مجبور ہو جائنگے۔ اور ساتھ آنے والے الیکشن کا بائکاٹ کرنے کا بھی اعلان کیا گیا۔اُنہوں نے کہا کہ اگر صورتحال خراب ہو گئے تو اسکی تمام تر زمہ داری ضلعی انتظامیہ پر عائد ہو گی ۔ کیونکہ علاقے میں بجلی کی وافر مقدار میں دستیابی کے باوجود علاقے کے مکین بجلی سے محروم ہیں۔اور انتظامیہ خواب خرگوش کی نیند سو رہی ہے۔ آخر میں اس احتجاجی سلسلے کو علاقے میں وسعت دینے کیلئے ایک 8 رکنی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی جسکی زمہ داری علاقے کے مختلف دیہات تک رابطہ کاری کر کے احتجاج کے تسلسل کو کامیاب بنا کر گولن گول پاور اسٹیشن کی طرف لانگ مارچ کرنا ہے۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔