تازہ ترین

پی پی پی کی جانب سے بریپ یارخون کے سیلاب متاثرین میں اشیائے خوردونوش اوردیگرضروری سامان تقسیم

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس)پاکستان پیپلزپارٹی کے نامزد اُمیدوار برائے این اے۔1 سلیم خان اورپی کے ون حاجی غلام محمدکی جانب سے بریپ یارخون کے سیلاب متاثرین میں اشیائے خوردونوش اوردیگرضروری سامان تقسیم کئے گئے۔نامزدامیدواروں کی ہدایت پرممبرڈسٹرکٹ کونسل مستوج غلام مصطفی ،پی پی پی کے سرگرم رہنماسیدکوثرعلی شاہ اورشیرحسین نے موقع پرپہنچ کروی سی ناظم سیداکبرحسین کی نشاندہی پر39خاندانوں میں امدادی سامان تقسیم کئے جس میں آٹا،چینی،چاول،گھی ،چائے اوردیگرضرورت اشیاء شامل تھے۔اس موقع پرمتاثرین کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہاکہ قدرتی آفات اللہ کی طرف سے آزمائش ہیں ،مسلمانوں کواپنے گناہوں سے توبہ کرکے اللہ کی طرف رجوع کرنے کی ضرورت ہے۔چترال کے حسیں وادی بریپ سیلاب سے بُری طرح متاثرہوئے ہیں علاقے میں زندگی مفلوج ہوکررہ گیاہے۔اُنہوں نے متعلقہ اداروں اورضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ متاثرین کوفوری مکمل امدادی سامان فراہم کی جائے اورمستقبل بحالی کے لئے بھی بروقت کارروائی کی جائے۔
زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔