تازہ ترین

ٹنل کو چوبیس گھنٹے کےلئے کھول دیا جائے ۔یک طرفہ ٹریفک کے بجائے دونوں اطراف ٹریفک چلایا جائے۔بدیع الرحمن

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) بدیع الر حمٰن چترالی صدر چترال و سکریٹری انفارمیشن تحریک تحفظ پاکستان نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ۔کئی عشروں سے لواری ٹنل کے کھلنے کا شد ت سے انتظار رہا۔ ہمارے بزرگ اس ٹنل کی کامیابی کو خواب سمجھتے رہے۔اوراس دنیائے فانی سے کوچ کر گئے۔ آخر کار ٹنل کھول گیا۔چترالیوں کا دیرینہ خواب شرمندۂ تعبیر ہوا ۔ ہر ایک کی سوچ یہ رہی کہ اب صبح گھر سے روانہ ہو کر شام کو نہ سہی مگر رات کو دیر تک چترال واپس آ سکیں گے۔ مگر لواری ٹینل کے اُس پار یا ِاس پار رات گزار نےکا تصور کبھی کسی کے ذہین میں نہیں آیا۔ اور نہ ہی کسی ایک سائیڈ پے۔گھنٹوں اپنی باری کا انتظار کرنا قابل فکر رہا۔ اُنہوں نے کہا کہ حکومت خیبر پختونخواہ سے پر زور اپیل کی جاتی ہے ۔کہ ٹریفک کے قوانین مزید سخت کرتے ہوے ٹنل کو چوبیس گھنٹے کےلئے کھول دیا جائے ۔یک طرفہ ٹریفک کے بجائے دونوں اطراف ٹریفک چلایا جائے۔ اور ٹریفک کے قوانین کو یقینی بنانے کی خاطر کمرے نصب کئے جائیں۔ خلاف ورزی کرنے والوں کو ٹنل کراس کرتے ہی بھاری جرمانہ کیا جائے۔اُنہوں نے کہا کہ کچھ بے اصول لوگوں کی وجہ سے بوڑے، عورتوں اور بیمار لوگوں کو تکلیف دینا ٹھیک نہیں۔اُنہوں نے نئی بنی والی حکومت سے اُمید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ چترالی عوام کےسفر میں آسانی  پیدا کرنگی۔اور ہم تعمیراتی کاموں میں انشاءاللہ  حکومت کابھرپور ساتھ دینگے۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔