تازہ ترین

چترال اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کے زیراہتمام منعقدہ تقریب میں مقامی دفتر کی مکمل کمپیوٹرائزیشن کا اعلان 

چترال (عبدالغفارسے) پیر کے روز چترال کے ایک مقامی گیسٹ ہاؤ س میں اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کے زیراہتمام منعقدہ تقریب میں مقامی دفتر کی مکمل کمپیوٹرائزیشن کا اعلان ہوا جس سے ضلعے کے ہزار وں پالیسی ہولڈروں کو براہ راست فائدہ ہوگا اور مقامی دفتر کی کارکردگی پر مثبت اثر مرتب ہوگا۔ اس موقع پر ریجنل چیف کے پی کے محمود خان، زونل ہیڈ شاہ جہان اور سابق زو نل ہیڈ نمائش خان موجود تھے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہاکہ سٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن ملک کا سب سے بڑا مالیاتی ادارہ ہے جس کے کھربو ں روپے مالیت کے اثاثے ہیں اور 60لاکھ پالیسی ہولڈر ہیں جس نے ملک کی تعمیر وترقی میں بھی مدد فراہم کی ہے ۔ انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہاکہ اسلام آباد لاہور موٹر وے اور ایٹمی پروگرام کے لئے ضرورت کے وقت فنانس کی فراہمی کا اعزاز اس ادارے کو حاصل ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا انشورنس ادارہ ہونے کی بنا پر اسے مقبول عوامی حمایت حاصل ہے اور اس پر عوام کا اعتماد روز بروز بڑھتا جارہا ہے۔ انہوں نے چترال میں اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کی مقامی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور مزید محنت کرنے کی طرف توجہ دلائی۔ اس موقع پرکارکنان کی حوصلہ افزائی کے لئے نقد انعامات تقسیم کےئے گئے۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔