تازہ ترین

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ملک کے 22ویں وزیراعظم منتخب ہوگئے ہیں۔

اسلام آباد(چترال ایکسپریس)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ملک کے 22ویں وزیراعظم منتخب ہوگئے ہیں۔

وزیر اعظم کے انتخاب کے لیے 172 ووٹ درکار تھے جن میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے 176 ووٹ حاصل کیے جبکہ مخالف امیدوار مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے 96 ووٹ حاصل کئے۔

پارلیمانی اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی نگرانی میں ہوا جبکہ ووٹنگ ڈویژن کی بنیاد پر کی گئی تھی۔

اس سے قبل وزیر اعظم کے انتخاب کے لیے قومی اسمبلی میں رائے شماری کا عمل شروع مکمل ہوا جس کے بعد ووٹوں کی گنتی شروع کردی گئی تھی۔

قومی اسمبلی میں تحریک انصاف اور اتحادیوں کی تعداد 175 ہے جبکہ مسلم لیگ ن کے اراکین کی تعداد 97 ہے۔ پیپلز پارٹی کے بھی قومی اسمبلی میں 54 اراکین ہیں تاہم انہوں نے ن لیگ کے امیدوار کو ووٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ 4 آزاد اراکین بھی قومی اسمبلی کا انتخاب جیتے ہیں۔

عمران خان کا اپنی نشست سے اٹھ کر شہباز شریف سے مصافحہ

اس سے قبل پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی آمد پر اپنی نشست سے اٹھ گئے اور شہباز شریف کے قریب آنے پر ان سے مصافحہ کیا۔ اس دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان مختصر سی بات چیت بھی ہوئی جس کے بعد عمران خان اور شہباز شریف اپنی نشستوں پر براجمان ہو گئے۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔