تازہ ترین

ریاست مدینہ کی قیام میں مولاناعبدالاکبرچترالی کواپناحصہ ڈالناچاہیے تھا؍انجینئرفضل ربی جان

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)پاکستان پیپلزپارٹی ضلع چترال کے نائب صدرانجینئرفضل ربی جان نے ایک اخباری بیان میں کہاہے کہ موجودہ صورت حال میں جہاں ایک کامیاب ہونے والے پارٹی اس دعوے سے آگے بڑھ رہاہے کہ وہ پاکستان کوایک اسلامی فلاحی مملکت بنائے گی۔اورمستقبل کاپاکستان ریاست مدینہ کی تصورپیش کریگا۔اورملک کے اندرانصاف اورتبدیلی نظرآنے لگے گی ایسے صورت حال میں چترالی عوام کی اسلام پسندی اصلاح کے نام پرووٹ لینے والاایم این اے کاغیرجانبداررہناچترالی قوم کے اسلامی پسندی، انصاف پسندی اورترقی کی نمائندگی نہ کرنے کے زمرے میں آتاہے۔ انہوں نے کہاکہ لگتاہے کہ جماعت اسلامی کی مرکزی وصوبائی قیادت چترال سے منتخب ہونے والانمائندے کوحق اداکرنے سے روکاہے۔اورسیاسی طورپرایک بڑی غلطی کامرتکب ہوئی ہے۔چترالی قوم جماعت کی صوبائی قیادت کی اس غیردانشمندی رویے کوکبھی بھی معاف نہیں کریگا۔انہوں نے کہاکہ مستقبل میں ووٹ استعمال کرتے ہوئے ہزاربارسوچے گا،موجودہ صورت حال میں چترال سے منتخب دونوں نمائندے ایم ایم اے کی پلٹ فورم سے کامیاب ہوئے ہیں۔اسی صورت حال میں جماعت سلوفلائیڈایم ایم اے کوشدیدنقصان پہنچائے گا۔انہوں نے کہاکہ آئینی صورت پراب مولاناکوبھی وضاحت کرناپڑئے گا۔انجینئرفضل ربی نے کہاکہ لگتاہے کہ اب جے یوآئی کے عہدداراورووٹربھی اس فیصلے پرسوچنے پرمجبورہوں گے۔کہ یہ اتحادنام نہاد اتحاد تھااورغیرفطری اتحادتھا۔انہوں نے کہاکہ کم ازکم جے یوآئی نے سنجیدگی کامظاہرہ کرتے ہوئے اپوزیشن کوسپورٹ کیا اوراپناکرداراداکرتارہے گا۔اورجماعت اسلامی کامستقبل میں کردارکہیں نظرنہیں آرہاہے۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔