
پی ڈ ی ایم اے کی طرف سے اوسیک کے سیلاب متاثرین میں سترہ لاکھ پچاس ہزار روپے کی امدادی چیک تقسیم
چترال(جہانگیر جگر)ڈپٹی کمشنر چترال خورشید عالم خان مقصود نے کہا ہے کہ متاثرین کی فوری امداد حکومت کی زمہ داری ہے ۔مصیبت کے وقت ایک دوسرے کے دکھ درد بانٹنے کیلئے اسلام میں خصوصی ہدایات موجود ہیں ۔وہ اوسیاک دروش کے مقام پر سیلاب کے
امدادی کیمپ میں شرکاء سے خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر اعلیٰ محمود خان،کمشنر مالاکنڈ ظہیر الاسلام کی خصوصی ہدایات پر متاثرین اوسیاک کیلئے آمدورفت،واٹر سپلائی ،ٹیلفون اور بجلی کا نظام بحال کیا گیا ہے
اور مزید متاثرین سیلاب کی مشکلات کو حل کر نے کی طرف خصوصی توجہ دی جائے گی۔انہوں نے سیلاب متاثرین میں سترہ لاکھ پچاس ہزار روپے کی امدادی چیک پی ڈ ی ایم اے کی طرف سے تقسیم کئے ۔
اس موقع پر سیلاب متاثرین کے نمائیندوں نے صوبائی حکومت،ضلع انتظامیہ،کمشنر مالاکنڈ،چترال سکاؤٹس،چترال پولیس مختلف این جی اوز،ایم این اے ،ایم پی اے ،صدر متحدہ مجلس عمل،ریسکیو 1122 اور اہلیاں دروش کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا
جنہوں نے بحالی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور متاثرین کیلئے بروقت رہائیش اور ان کے کھانے پینے کا بندوبست کیا ۔اس موقع پر اے ڈی سی منہاس الدین،اسسٹنٹ کمشنر چترال ساجد نواز خان اوراے اے سی دروش تحصیل کونسل
قاری جمال عبدالناصر اور ویلج کے ناظم بھی موجود تھے۔
