تازہ ترین

این ایچ اے کی طرف سے چترالی عوام پر مزید ظلم وذیادتی برداشت نہیں کیاجائے گا ،ایم این اے مولانا عبدالاکبر چترالی ،قومی اسمبلی کے سیکرٹریٹ میں سوال جمع

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) چترال سے قومی اسمبلی کے رکن مولانا عبدالاکبر چترالی نے لواری ٹنل کو مخصوص اوقات میں پبلک ٹرانسپورٹ کے لئے کھولنے اور عوام کو پہنچنے والی مشکل کے بارے میں قومی اسمبلی کے سیکرٹریٹ میں سوال جمع کردیا ہے جس کا جواب نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی طرف 4ستمبر سے شروع ہونے والے اجلاس میں دیا جائے گا۔ انہوں نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایاکہ لواری ٹنل کے اندر کوئی کام نہ ہونے کے باوجود اسے چوبیس گھنٹے عوام کے لئے نہ کھولنا سمجھ سے بالاتر ہے جبکہ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے گزشتہ سال ا س کا باقاعدہ افتتاح بھی کیا تھا اور افتتاح کسی مکمل منصوبے کا ہی کیا جاتا ہے۔ مولانا چترالی نے کہاکہ این ایچ اے کی طرف سے چترالی عوام پر مزید ظلم وذیادتی برداشت نہیں کیاجائے گا جن کے پاس ٹنل کو بند رکھنے اور مسافروں کو کئی گھنٹوں تک دونوں اطراف انتظار کی تکلیف دینا کسی بھی طور پر جائز نہیں ہے اور اس کے خلاف اسمبلی کے فلور پر موثر آواز اٹھایا جائے گا۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔