گرم چشمہ کے نواحی گاؤں بشقیر میں سکول ٹیچر نے اپنے گلے میں رسی کا پھندا ڈال کر خودکشی کرلی

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) چترال سے 43کلومیٹر دور گرم چشمہ کے نواحی گاؤں بشقیر میں سکول ٹیچر نے اپنے گلے میں رسی کا پھندا ڈال کر خودکشی کرلی۔ پولیس اسٹیشن گرم چشمہ کے ایک اہلکار نے خودکشی کرنے والے کا نام محمد قاسم ولد ثمر خان بتاتے ہوئے کہاکہ وہ گورنمنٹ پرائمری سکول بشقیر کے ہیڈ ٹیچر تھے اور تین بچوں کا باپ تھا جبکہ ان کی عمر 56سال تھی۔ پولیس نے بتایاکہ خودکشی کی فوری وجہ معلوم نہ ہوسکی اور لاش کی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کے بعد ضابطہ فوجداری کے دفعہ 174کے تحت انکوائری شروع کردی جائے گی۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔